ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست نے لبنان کے بعض شہروں بالخصوص بیروت میں شروع ہونیوالی جھڑپوں کے پیش نظر کل پیر سے لبنان کے سرحدی علاقوں کے قریب اپنی فوج کو ہائی الرٹ کردیا ہے –لبنان کے ایک سیکوریٹی عہدیدار کے مطابق صہیونی فوج نے لبنان کی سرحدوں پر بڑی تعداد میں ٹینک اور بکتربند گاڑیوں کو تعینات کرنے کے علاوہ ان علاقوں میں اپنے فوجیوں کی تعداد بھی بڑھا دی ہے جبکہ اسکے جاسوس طیاروں کی پروازوں میں بھی بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے –لبنان میں اتوار کی شام "وسام الحسن " کی آخری رسومات کے موقع پر 14 مارچ گروپ کے حامیوں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جسکے بعد دوسرے شہروں میں بھی کشیدگی پھیل گئی -
.....
/169